مواد پر جائیں
My Tailor Track

درزی کے ناپ کی ایپ

ہر گاہک کے ہر کپڑے کا ناپ، کالر اور دامن کا اسٹائل محفوظ — اگلی بار سیکنڈوں میں۔

رجسٹر بھر جاتا ہے، صفحے گم ہو جاتے ہیں، اور "پچھلی بار بازو کتنی تھی؟" میں دس منٹ لگ جاتے ہیں۔ درزی پرو میں ناپ گاہک کے موبائل نمبر کے ساتھ محفوظ رہتے ہیں۔ نمبر لکھیں اور اس کپڑے کا پچھلا ناپ خود بھر جاتا ہے۔

ہر کپڑے کے لیے صرف ضروری خانے آتے ہیں — شلوار قمیض، پینٹ کوٹ، زنانہ سوٹ، لہنگا، بچوں کے کپڑے — اور آپ اپنے ناپ کے نام بھی شامل کر سکتے ہیں۔

صرف ضروری خانے

کپڑا چنیں اور صحیح خانے آ جاتے ہیں: لمبائی، تیرا، چھاتی، کمر، بازو، کالر، دامن، شلوار… Enter سے اگلا خانہ۔

  • مردانہ، زنانہ اور بچوں کے کپڑے
  • اپنے کپڑے اور ناپ کے نام
  • ایک نمبر پر پورا خاندان
صرف ضروری خانے

ایک ٹیپ میں اسٹائل

بین کالر یا شرٹ کالر، گول یا سیدھا دامن، سنگل یا ڈبل کف، جیبیں، گلے کا ڈیزائن، بازو۔ سیٹنگز میں ایک بار چنیں کہ دکان میں کون سے چلتے ہیں۔

ایک ٹیپ میں اسٹائل

کاریگر کے لیے صاف پرچی

بڑے، آسانی سے پڑھے جانے والے ناپ، اسٹائل اور گاہک کی فرمائش — بغیر قیمت کے۔

کاریگر کے لیے صاف پرچی

دکان دار کیا پوچھتے ہیں

کیا پورے خاندان کا ناپ رکھ سکتے ہیں؟

جی ہاں۔ ہر آئٹم پر "کس کے لیے" (بیٹا، بھائی…) لکھیں، ایک ہی نمبر پر ناپ الگ الگ محفوظ ہوں گے۔

کیا یہ بغیر انٹرنیٹ چلتی ہے؟

جی ہاں۔ محفوظ گاہک اور ناپ فون میں ہوتے ہیں؛ نئے آرڈر نیٹ آنے پر سنک ہو جاتے ہیں۔

کیا لسٹ میں نہ ہونے والا ناپ شامل کر سکتے ہیں؟

جی ہاں — سیٹنگز میں ایک بار شامل کریں، یا آرڈر لیتے وقت نام کے ساتھ لائن شامل کریں۔

درزی پرو کے بارے میں مزید

دکان کا رجسٹر اپنے فون پر لے آئیں

آج ہی مفت پلان سے شروع کریں۔ نہ کارڈ، نہ انسٹالیشن — براؤزر میں کھولیں اور ہوم اسکرین پر لگا لیں۔