مواد پر جائیں
My Tailor Track

مدد اور سوالات

روز کے کاموں کے مختصر طریقے۔

ایپ فون پر لگائیں

  1. کروم (اینڈرائیڈ) یا سفاری (آئی فون) میں ویب سائٹ کھولیں اور لاگ ان کریں۔
  2. اینڈرائیڈ: مزید میں "ایپ انسٹال کریں"، یا براؤزر مینو ← Install۔
  3. آئی فون: Share ← Add to Home Screen۔

پہلا آرڈر بک کریں

  1. + بٹن دبائیں۔
  2. موبائل نمبر اور نام لکھیں۔
  3. لباس چنیں، ناپ لکھیں، اسٹائل ٹیپ کریں۔
  4. ڈیلیوری، کل رقم اور ایڈوانس لکھ کر آرڈر بنائیں۔

کاریگر شامل کریں

  1. مزید ← کاریگر ← کاریگر شامل کریں۔
  2. نام، یوزر نیم اور پاس ورڈ دیں۔
  3. ایک ٹیپ سے لاگ ان کاریگر کو واٹس ایپ پر بھیجیں۔

اپنے لباس اور اسٹائل چنیں

  1. سیٹنگز ← لباس کی اقسام: جو نہیں سیتے ہٹائیں، اپنے شامل کریں۔
  2. سیٹنگز ← آرڈر کے آپشن: کالر، دامن اور دوسرے اسٹائل چنیں۔

ویب سائٹ تیار کریں

  1. مزید ← میری ویب سائٹ۔
  2. دکان کی ایک لائن، ریٹ، تصویریں، اوقات اور نقشے کا لنک لگائیں۔
  3. بھیجیں دبا کر لنک واٹس ایپ پر بھیجیں۔

دکان دار کیا پوچھتے ہیں

کیا کچھ انسٹال کرنا ہوگا؟

نہیں۔ یہ فون کے براؤزر میں کھلتا ہے۔ ہوم اسکرین پر لگا لیں تو ایپ کی طرح کھلتا ہے، اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں پر۔

دکان میں سگنل کمزور ہو تو کیا چلے گا؟

جی ہاں۔ نئے آرڈر بغیر انٹرنیٹ بک ہوتے ہیں۔ فون پر محفوظ رہتے ہیں اور انٹرنیٹ آتے ہی چلے جاتے ہیں، کوئی آرڈر دو دفعہ نہیں بنتا۔

کیا کاریگر بھی استعمال کر سکتے ہیں؟

جی ہاں۔ ہر کاریگر کا لاگ ان بنائیں۔ وہ صرف وہی آئٹم دیکھے گا جو آپ دیں، قیمت اور گاہک کا نمبر نہیں۔

کیا یہ صرف مردانہ درزی کے لیے ہے؟

نہیں۔ مردانہ، زنانہ یا دونوں چنیں۔ لباس اور ناپ اسی کے مطابق بدل جاتے ہیں، اور اپنے لباس بھی شامل کر سکتے ہیں۔

کیا میرا ڈیٹا محفوظ ہے؟

ہر دکان صرف اپنا ڈیٹا دیکھتی ہے۔ پاس ورڈ خفیہ شکل میں محفوظ ہوتے ہیں اور تصویریں پبلک نہیں ہوتیں۔

پیسے والے پلان کی ادائیگی کیسے کروں؟

بینک ٹرانسفر، جاز کیش یا ایزی پیسہ سے۔ ادائیگی کے بعد میسج کریں، تصدیق ہوتے ہی پلان چالو ہو جائے گا۔

پاس ورڈ بھول گیا

کاریگر دکان کے مالک سے کہے، مالک ہم سے رابطہ کرے، ہم نیا کر دیں گے۔

کیا دو لوگ ایک ساتھ استعمال کر سکتے ہیں؟

جی ہاں۔ مالک اور کاریگر ایک ہی وقت میں مختلف فونز پر لاگ ان رہ سکتے ہیں۔

کیا رسید پرنٹ ہو سکتی ہے؟

جی ہاں، A4، 80mm یا 58mm تھرمل سائز میں، آرڈر کے صفحے سے۔

تصویریں کہاں رہتی ہیں؟

ہمارے سرور پر، پبلک نہیں۔ صرف آپ کی دکان کے لاگ ان صارف کھول سکتے ہیں۔

کیا میں اپنا ڈیٹا نکال سکتا ہوں؟

جی ہاں۔ رپورٹس ایکسل (CSV) میں جاتی ہیں اور ہر صفحہ پرنٹ ہو سکتا ہے۔

دکان کا رجسٹر اپنے فون پر لے آئیں

آج ہی مفت پلان سے شروع کریں۔ نہ کارڈ، نہ انسٹالیشن — براؤزر میں کھولیں اور ہوم اسکرین پر لگا لیں۔