خصوصیات
درزی دکان کے روز کے سارے کام — آرڈر، ناپ، کاریگر، پیسے اور گاہک — بغیر کچھ نیا سیکھے۔
آرڈر اور ناپ
- پورا آرڈر ایک اسکرین پر: گاہک، جتنے چاہیں آئٹم، ناپ، تصویر، وائس نوٹ، تاریخیں، کل رقم اور ایڈوانس
- ہر گاہک اور گھر والے کے ناپ ("کس کے لیے") لباس کے حساب سے محفوظ؛ اگلا آرڈر خود بھر جاتا ہے
- ایک ٹیپ سے اسٹائل: کالر، دامن، کف، جیب، شلوار/پاجامہ، گلے کا ڈیزائن، آستین — جو آپ کی دکان میں ہوں وہی چنیں
- اپنے ناپ کے نام، اور جس کا خانہ نہ ہو اس کے لیے "ناپ شامل کریں"
- مردانہ، زنانہ اور بچوں کے لباس؛ جو نہیں سیتے وہ بند کریں، اپنے شامل کریں
- A4، 80mm اور 58mm رسید QR کوڈ کے ساتھ؛ گاہک کو واٹس ایپ پر بھیجیں
کاریگر اور کام
- ہر کاریگر کا اپنا لاگ ان؛ ہر آئٹم صحیح بندے کو دیں
- کاریگر صرف اپنا کام دیکھے: ناپ، اسٹائل، تصویریں اور ڈیلیوری — نہ قیمت، نہ گاہک کا نمبر
- وہ اپنے فون سے کٹنگ، سلائی، فنشنگ اور تیار کا نشان لگائے
- ہر کاریگر کا باقی کام اور مکمل کام دیکھیں
گاہک
- کوئی بھی گاہک موبائل نمبر یا نام سے ایک سیکنڈ میں
- ٹریکنگ صفحہ: گاہک اپنا نمبر لکھ کر سارے آرڈر اور ان کی صورتحال دیکھے
- آرڈر کی تاریخ، باقی رقم اور سارے ناپ ایک صفحے پر
پیسے
- ایڈوانس، نقد، بینک یا دوسری ادائیگی، اور باقی رقم
- خرچے کیٹیگری کے ساتھ، ماہانہ مقررہ خرچے خود شامل، بل کی تصویر
- روزانہ کیش بک، مہینے اور سال کا نفع نقصان، ایکسل اور پرنٹ
- کپڑے، دھاگے اور بٹن کا اسٹاک، کم ہونے پر خبردار
آپ کی دکان آن لائن
- ہر دکان کی ویب سائٹ
- ریٹ لسٹ، کام کی تصویریں، اوقات، گوگل نقشہ، کال اور واٹس ایپ بٹن
- صفحے پر ہی آرڈر ٹریکنگ کا خانہ
- گوگل پر ملنے کے لیے تیار: صحیح عنوان، تفصیل اور دکان کی معلومات
ایپ اور آف لائن
- براؤزر سے اینڈرائیڈ، آئی فون اور کمپیوٹر پر انسٹال — پلے اسٹور کی ضرورت نہیں
- بغیر انٹرنیٹ آرڈر بک کریں؛ خود سنک، کوئی ڈبل نہیں
- ہر جگہ اردو اور انگریزی
دکان کا رجسٹر اپنے فون پر لے آئیں
آج ہی مفت پلان سے شروع کریں۔ نہ کارڈ، نہ انسٹالیشن — براؤزر میں کھولیں اور ہوم اسکرین پر لگا لیں۔